کراچی میں مون سون کے سیزن میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ

ماہرین کی باہر کی کھلی اشیا کھانے سے پرہیز کرنے کی ہدایات کر دیں

ہفتہ 16 جولائی 2016 15:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جولائی ۔2016ء) کراچی میں مون سون کے سیزن میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، ماہرین نے باہر کی کھلی اشیا کھانے سے پرہیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں مون سون کا سیزن چل رہا ہے ‘ساتھ ہی شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیربھی لگ گئے ‘ گندگی کے باعث شہر میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ‘ماہرین کے مطابق اس مو سم میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ڈاکٹر ازمیر ا قیوم نے بتایا کہ موسم میں ڈائریا اور آنکھوں کے انفکیشن کے علاوہ وائر ل انفکیشن پھیلنے کا خطرہ ہے۔ماہرین نے بتایا کہ وبائی امراض سے بچنے کیلئے باہر کی اشیا کھانے سے اجتناب کریں اور پانی ابال کر پئیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق وبائی امراض سے بچنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور خصوصا بچوں کو باہر کی گندی اور کھلی اشیاء کھانے سے روکیں ۔

ڈاکٹر ازمیرا قیوم نے بتایاکہ محمود آباد ،اعظم بستی ،منظور کالونی ،مچھر کالونی ،ملیر سمیت پورے کراچی میں صفائی کی ناقص اورابتر صورتحال اور مون سون کی آمد نے حالات کو بہت زیادہ گھمبیر کر دیا ایسے میں باہر کھانے کے شوقین مرد و خواتین کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔انہوں نے والدین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے معصوم بچوں کو سختی سے روکیں کہ وہ بازار کی چٹ پٹی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :