زیکا وائرس کا خطرہ،کینیڈا کے میلوس راونک اور رومانیہ کی سیمونا ہیلپ اولمپکس مقابلوں سے دستبردار
ہفتہ 16 جولائی 2016 15:33
برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جولائی ۔2016ء) کینیڈا کے میلوس راونک اور رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے زیکا وائرس کے خطرات کے پیشِ نظر برازیل کے شہر ریو میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے میلوس روانک کا کہنا تھا کہ میں یہ فیصلہ صحت کے خدشات کے پیش نظر اور زیکا وائرس کی غیر یقینی صورتِ حال کی وجہ سے کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ اب تک 20 سے زائد کھلاڑی زیکا وائرس کی وجہ سے ریو اولمپکس میں شرکت سے دستبردار ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ادھر رومانیہ کی سیمونا کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ان کا خاندان اہم ہے اور وہ زیکا وائرس کی وجہ سے خود کو خطرے میں نہیں ڈال سکتیں۔خیال رہے کہ زیکا وائرس کی وجہ سے بچے پیدائشی نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
سیمونا اور راونک ٹینس کے پہلے دو کھلاڑی ہیں جنھوں نے زیکا وائرس کی وجہ سے ریو اولمپیکس میں شرکت سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
راونک نے فیس بک پر لکھا ہے: میں اپنے فیصلہ سے کسی دوسرے ایتھلیٹ کو متاثر نہیں کرنا چاہتا جو کہ گیمز کے لیے جا رہے ہیں۔ میں اس موسم گرما میں ٹیم کینیڈا کی حوصلہ افزائی کے لیے ہوں۔ہمارے ٹینس نامہ نگار رسل فلر کا کہنا ہے کہ راونک اور ہیلپ اولمپکس میں شرکت سے دست بردار ہونے والے صف اول کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ اگر دوسرے لوگ جو ایسے خدشات رکھتے ہیں انھیں ان کے اعلان سے فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.