امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان سرطان کے مریضوں کیلئے انٹرنیشنل ریسرچ ڈیٹا بیس قائم کرنے کے معاہدے کا اعلان

اتوار 17 جولائی 2016 11:15

سڈنی ۔ 17 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جولائی ۔2016ء) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان سرطان کے مریضوں کیلئے انٹرنیشنل ریسرچ ڈیٹا بیس قائم کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر کے خلاف جنگ جوبائیڈن کا ایک ذاتی ہدف ہے جن کا بیٹا بیوبائیڈن گزشتہ سال برین کینسر کے باعث انتقال کر گیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی نائب صدر نے کینسر کے مریضوں کیلئے انٹرنیشنل ریسرچ ڈیٹا بیس قائم کرنے کے معاہدے کا اعلان آسٹریلیا کے تین روزہ دورے پر میلبرن پہنچنے پر کیا۔ رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے اپنے دورے کے آغاز میں ایک ارب آسٹریلوی ڈالر مالیت سے قائم ہونے والے وکٹورین کمپری ہینسو کینسر سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینسر کے موذی مرض سے خاتمے کیلئے مرض کے بارے میں ریسرچ کے کام میں تیزی لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور آسٹریلیا کے تعاون سے ایک بے مثال انٹرنیشنل ڈیٹا بیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :