ایچ آئی وی اور ایڈز افریقی بچوں کے لیے اب بھی خطرناک ہے ، یونیسیف

پیر 18 جولائی 2016 14:24

ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ ہے کہ اب بھی افریقہ میں نو برس سے لے کر انیس برس کے افراد کے ہلاک ہونے کی بڑی وجہ ایچ آئی وی اور ایڈز ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس وائرس پر اکیسویں بین الاقوامی کانفرنس کے آغاز پر ڈربن میں یونیسیف کے سربراہ انٹونی لیک نے کہا کہ اس بیماری پر قابو پانے کی عالمی کوششوں کے باوجود افریقہ میں بالخصوص بچے اور کم عمر افراد کی اس میں مبتلا ہونے کی شرح انتہائی خطرناک ہے۔ یونیسیف کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے عالمی برداری کو مزید کوششیں کرنا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :