ڈائریکٹریٹ ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ

پیر 18 جولائی 2016 14:57

پشاور ۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی۔2016ء)ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ ڈوگر ہسپتال باڑہ خیبر ایجنسی میں نیشنل پروگرام فارکنٹرول آف بلائنڈنس کی جانب سے ایک روزہ فری آئی کیمپ منعقد کیاگیا جس کا مقصد نابیناپن کا تدارک کرنا ہے جہاں ماہر ڈاکٹروں آئی ٹیکنیشن اور معاون عملہ نے بھرپور شرکت کی اور آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کرتے ہوئے مفت ادویات فراہم کیں جن میں تقریباً 1356مریضوں کا مفت معائنہ کیاگیا جبکہ موتیا بندہونے 27مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پشاور ریفر کیاگیا اور 386مریضوں کو جن کی نظریں کمزور تھی ان کو مفت عینکیں دی گئیں علاقے کے مقامی لوگوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا اور کنٹرول آف بلائنڈنس پروگرام کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیااور آئندہ بھی ایسے کیمپوں کا انعقاد کامطالبہ کیا۔