تھیلیسیمیا کے خلاف عوامی شعور اجاگرکرنا ہوگا،اعجاز علی خان

پیر 18 جولائی 2016 15:02

پشاور ۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی۔2016ء)حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال اور فری بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے چیئرمین اعجاز علی خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے تشویش ناک شکل اختیار کرلی ہے تاہم حمزہ فاؤنڈیشن کی طرف سے صوبائی حکومت اور مخیر حضرات کے تعاون سے تھیلیسیمیا کی بیماری کی روک تھام کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے‘ انہوں نے کہاکہ تھیلیسیمیا کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے ہوگاتاکہ اس مرض کا جلدسے جلد تشخیص ہونے پر فوری علاج کیاجاسکے۔