وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شیریف نے جعلی زرعی ادویات اور ناقص و غیر معیاری کھادوں کی تیاری و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

منگل 19 جولائی 2016 15:02

فیصل آباد۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شیریف نے جعلی زرعی ادویات اور ناقص و غیر معیاری کھادوں کی تیاری و فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے سمیت فوری آپریشن کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے اور تمام انتظامی و محکمہ زراعت کے حکام سے کہاہے کہ وہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت ، کوتاہی یالاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں اور پولیس حکام کے ہمراہ جوائنٹ ریڈ کرکے جعلی ادویات کی تیاری و فروخت میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا موٴثر کردار یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت کی جعلی ادویات کے خلاف مہم کے نتیجہ میں صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور کاشتکاروں کی شکایات کا ازالہ ہوا ہے ۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ جعلی ادویات اور کھادوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور کسی شکایت کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی افسران یا زرعی ہیلپ لائن نمبر 0800-15000 یا 0800-29000پر رابطہ کیاجائے۔