جنوبی سوڈان میں ہیضہ سے11 افراد ہلاک

بدھ 20 جولائی 2016 12:52

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جولائی ۔2016ء) جنوبی سوڈان میں ہیضے کی وباء پھیلنے کی وجہ سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے کہا کہ اس افریقی ملک میں ہیضے میں مبتلا مریضوں کی تعداد بہتر ہو چکی ہے، جن میں سے چھتیس دارالحکومت جوبا میں تشخیص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جوبا حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں۔ یونیسیف نے کہا ہے کہ اس وباء کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :