ژوب سہ روزہ پولیو مہم کے دوران 63 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے سہ روزہ انسداد پو لیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ

بدھ 20 جولائی 2016 14:59

ژوب۔20جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی۔2016ء) ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے ،پولیو ایک موذی اور ناقابل علاج مرض ہے، بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے والدین انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے محکمہ صحت ژوب کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخ عصمت اللہ مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر ژوب تحصیلدار مہتاب شاہ نائب تحصیلدار عبدالاحد شیرانی سپرنٹنڈنٹ حاجی محمد خان کاکڑ یونسیف کے صمد خان حریفال نیشنل اسٹاف کے محمد امین ایم ایس ڈاکٹر اختر محمد مندوخیل ڈاکٹر محمد علی ڈاکٹر صوبا خان فوکل پرسن بوستان علی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد طاہر ہوتک پیرا میڈیکل فیڈریشن کے ستار گل مندوخیل ضلعی افیسران محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ ژوب سہ روزہ پولیو مہم کے دوران ترنسٹھ ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے سہ روزہ انسداد پو لیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی فریضہ ہے اس مہم میں کسی قسم کی غفلت یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ انسدادپولیو مہم میں محکمہ صحت کے ملازمین کا اہم کردار رہا ہے اس لئے تمام یو سی ایم اوز ایریا انچارچ اور تمام فیلڈ اسٹا ف فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ فرض شناس اہلکاروں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی بھر پور نگرانی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :