شندور پولو فیسٹیول 29جولائی کو منعقد کرنے کا فیصلہ

بدھ 20 جولائی 2016 15:05

پشاور ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی۔2016ء) محکمہ سیاحت نے دنیا کے بلند ترین میدان پر شندور پولو فیسٹیول 29جولائی کو منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت طارق خان نے آئی جی ایف سی کے ساتھ ملاقات کی جس میں ان کے ہمراہ دیگر اہم شخصیات موجود تھیں‘ اجلاس میں شندور پولوفیسٹیول کے دوران تمام امور پر بات چیت کی گئی پولو فیسٹیول 29سے 31جولائی تک منعقد ہوگا جس میں شندور کے مقام پر کیمپنگ ویلج بھی بنایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :