وزیراعظم کی طبیعت میں مزید بہتری‘ اینٹی بائیوٹکس کا استعمال اور چہل قدمی کی

بدھ 20 جولائی 2016 15:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت میں مزید بہتری‘ ڈاکٹرز کی ہدایت پر اینٹی بائیوٹکس کا استعمال اور چہل قدمی بھی کی‘ آئندہ ہفتے سے اسلام آباد پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے وزیراعظم نواز شریف کی ٹانگ کے زخم کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کی طرف سے وزیراعظم کو چہل قدمی کی ہدایت کی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ وزیراعظم ڈاکٹرز کی ہدایت پر اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کررہے ہیں اور ساتھ چہل قدمی بھی کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتوار تک لاہور میں ہی قیام کرینگے جبکہ آئندہ ہفتے سے ان کے اسلام آباد پہنچ کر سیاسی ذمہ داریاں سنبھالنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :