کراچی، پانی کے 40 فیصد نمونوں میں کلورین نہ ہونے کا انکشاف

بدھ 20 جولائی 2016 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جولائی ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں انسداد نگلیریا کمیٹی نے کارروائیاں کی ہیں، فوکل پرسن ڈاکٹر ظفر مہدی کا کہنا ہے کہ شہر کے سترفیصد علاقوں سے پانی کے نمونے حاصل کرلئے گئے،حاصل نمونوں میں 40 فیصد میں کلورین موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر مہدی کا مزید کہنا ہے کہ پانی کے نمونے گھروں،پانی کے ٹینکوں،سوئمنگ پولز اور واٹرز پارک سے لئے گئے، گلبرگ، گڈاپ، ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیوکراچی، شاہ فیصل، اورنگی ٹاون کے علاقے شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار کو پورا کرنا واٹربورڈ کی ذمہ داری ہے،کراچی میں نگلیریا سے ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔ڈاکٹر ظفر مہدی نے کہا کہ نگلیریا کا جرثومہ ناک کے ذریعے دماغ کو متاثر کرتا ہے ، لوگ گھروں میں موجود پانی کے ٹینکوں میں کلورین شامل کریں۔

متعلقہ عنوان :