پی سی ایس آئی آر فیز ٹو سوسائٹی نزد شوکت خانم ہسپتال میں 23جولائی کو سوسائٹی کے کمیونٹی ہال میں ڈینگی سیمینار کا انعقاد

بدھ 20 جولائی 2016 16:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جولائی ۔2016ء) حکومتی ہدایت کے مطابق محکمہ کو آپریٹو انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے کثیر المقاصد معلومات کی فراہمی اور لوگوں میں شعور و آگاہی کے لئے پی سی ایس آئی آر فیز ٹو سوسائٹی نزد شوکت خانم ہسپتال میں 23جولائی کو سوسائٹی کے کمیونٹی ہال میں ڈینگی سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے ، سیمینار میں صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ اور سیکرٹری کو آپریٹو مہمان خصوصی ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار کو آپریٹو آفیسر لاہور سیٹھ محمد اقبال نے سیمینارکے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار میں نامور شرکاء کرام ،ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلقات رکھنے والے افسران بھی شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سیمینار سے عوام کو بنیادی معلومات کے علاوہ دیگر ممالک میں ڈینگی کے خاتمہ کے لئے کئے جانے والے اقدا مات بارے بھی خصوصی لیکچر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار کے بعد مہمان خصوصی اور شرکاء کار انسداد ڈینگی واک میں بھی شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :