23جولائی کو ڈینگی ڈے کے بھر پور طریقے سے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ‘ ڈاکٹر اقبال چوہان

بدھ 20 جولائی 2016 16:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جولائی ۔2016ء) سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر اقبال چوہان نے گزشتہ روز واہگہ ٹاؤن ٹرک ٹاؤن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کی صدارت کرتے ہو ئے کہا کہ 23جولائی کو ڈینگی ڈے کے بھر پور طریقے سے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ٹی ایم او واہگہ ٹاؤن کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ واہگہ ٹاؤن میں انعقاد ڈینگی ڈے کی کاروائیوں کی ذاتی طورپر نگرانی کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس میں موجود تمام محکموں کے نمائندگان کو ہر ہفتے ہونی والی ٹاؤن میٹنگ میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی تا کید کی ۔ اجلاس میں محکمہ صحت ، تعلیم ،فشریز ، پی ایچ اے اور ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ ساتھ دیگرمحکموں کے نمائند گان نے شرکت کی ۔ بعد ازں صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحولیات نے واہگہ ٹاؤن کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی کی ٹیموں کی سر گرمیوں کا جائزہ بھی لیا ۔

متعلقہ عنوان :