لاہور،وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادویات کی ملتان روڈ پر کارروائی

غیر قانونی ایلوپیتھک میڈیسن تیار کرنے والی فیکٹری بی ایچ پی فارما کا مینوفیکچرنگ ایریا سربمہر

بدھ 20 جولائی 2016 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جولائی۔2016ء) وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادویات کی ملتان روڈ پر کارروائی، غیر قانونی ایلوپیتھک میڈیسن تیار کرنے والی فیکٹری بی ایچ پی فارما کا مینوفیکچرنگ ایریا سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادویات کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شوکت وہاب، عمران سرفراز، عمامہ حسین، محمد فیصل اور عامر شہزاد پر مشتمل ٹیم نے ملتان روڈ پر واقع بی ایچ پی فارما کو چیک کیا۔

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شوکت وہاب کے مطابق فیکٹری میں غیر قانونی ایلوپیتھک ادویات تیار کئے جانے کے شواہد ملنے پر بی ایچ پی فارما کا مینوفیکچرنگ ایریا سربمہر کر دیا ہے۔ڈرگ ٹیم نے بی ایچ پی فارما میں تیار کی جانے والی ادویات اور خام مال کے نمونے بھی لیبارٹری میں تجزیہ کیلئے حاصل کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :