ہر کسی کو وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ استعمال کرنے چاہییں‘ ما ہر ین طب
جمعرات 21 جولائی 2016 12:12
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جولائی۔2016ء) انگلینڈ اور ویلز میں صحت کے حکام نے مشورہ دیا ہے کہ موسمِ سرما اور خزاں میں ہر کسی کو وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ استعمال کرنا چاہییں۔ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق وٹامن ڈی کی مجوزہ یومیہ خوراک دس ملی گرام ہونی چاہیے۔ تاہم حکام کو تشویش ہے کہ ایسا صرف خوراک کے ذریعے ممکن نہیں ہے، خاص طور پر جب دھوپ کم ہو۔
دھوپ وٹامن ڈی کی پیداوار میں مدد دیتی ہے۔وٹامن ڈی کی قلت سے ہڈیاں کمزور ہو سکتی ہیں اور بچوں کو رِکٹس کا مرض ہو سکتا ہے۔وٹامن ڈی مچھلی کے تیل، انڈوں اور بعض قسم کے اناج میں پایا جاتا ہے۔ تاہم اکثر لوگوں میں وٹامن ڈی کا بڑا حصہ جلد پر دھوپ کے عمل سے بنتا ہے۔ایک سرکاری تخمینے کے مطابق انگلینڈ میں ہر پانچ میں سے ایک بالغ اور ہر چھ میں سے ایک بچہ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.