ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ ہیلتھ اور عوام کومل کر کردار ادا کرنا ہوگا،ڈاکٹر ثناء انعم

جمعرات 21 جولائی 2016 13:57

بھکر۔21 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی۔2016ء) ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کیلئے محکمہ ہیلتھ اور عوام کومل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔یہ بات ڈاکٹر ثناء انعم نے ضلعی محکمہ ہیلتھ کی ہدایت پر بنیادی ہیلتھ یونٹ ڈگر رہتاس میں انسداد ڈینگی آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسم برسات کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش ہوسکتی ہے جس کی روک تھام کیلئے ہمیں اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنا ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ ڈینگی پر مکمل قابوپانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائزر بشیر فراز‘ ہیلتھ ٹیکنیشن غلام عباس‘ کمپیوٹر آپریٹر محمد عمران اور ہیلتھ ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :