کانگو میں زرد بخارسے 85افرادہلاک ،تدارک کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن مہم شروع

جمعرات 21 جولائی 2016 14:02

برازویلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء)ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں زرد بخار کی متعدی بیماری کی وجہ سے 85 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد حکومت کی جانب سے ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملکی سطح پر اس مہم کے دوران ملک کے تین صوبوں میں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد کو ویکسین دی جائے گی۔ تقریبا بیس لاکھ افراد کو پہلے ہی ویکسین دی جا چکی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ جنوری سے اب تک دارالحکومت کنشاسا، کانگو سینٹرل اور کوانگو میں اس بخار کے 1866 کیسسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے 85 افراد ہلاک ہوئے۔ کانگو میں تقریبا بیس لاکھ افراد کو پہلے ہی ویکسین دی جا چکی ہے۔