دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہیپاٹائٹس کے خاتمے کا عالمی دن 28جولائی کو منایا جائے گا

جمعرات 21 جولائی 2016 14:59

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی۔2016ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہیپاٹائٹس کے خاتمے کا عالمی دن 28جولائی کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے، امسال اس کا موضوع ”ہیپاٹائٹس کا خاتمہ“ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ہیپاٹائٹس ڈے ہر سال 28جولائی کو ڈبلیو ایچ او کے زیراہتمام منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس دن کو مناتے ہیں جس کا مقصد اس بیماری سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرانا اور علاج کے لئے مختلف پروگرام مرتب کرنے ہیں تا کہ شہریوں میں اس سے بچاؤ کے لئے شعور اجاگر کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :