یوم انسداد ڈینگی کل منایا جائے گا

جمعہ 22 جولائی 2016 14:54

بھکر۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء) حکومت پنجاب کے اینٹی ڈینگی ایکشن پلان کے تحت ضلع میں یوم انسداد ڈینگی کل 23 جولائی کومنایا جائے گا جس کا مقصد ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔یہ بات ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اینٹی ڈینگی ایکشن پلان کے تمام معاون محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خلاف حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے بارے میں ہر سطح پر عوامی آگاہی بھرپور اندا زمیں عام کی جائے اور انسداد ڈینگی کیلئے کمیونٹی موبلائز یشن کا عمل حکومتی گائیڈ لائن کے عین مطابق مکمل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر منعقدہونے والی واکس اور سیمینار زمیں سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ آج یوم انسداد ڈینگی کے موقع پر شہر میں صبح 9 بجے خصوصی آگاہی واک منعقد کی جائے گی جو ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کمپلیکس سے شروع ہوکر ٹی ایم اے آفس میں اختتام پذیر ہوگی۔ بعدازاں ٹی ایم اے ہال میں آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :