انسداد ڈینگی کے پیش نظر سکولوں کی صفائی کے احکامات جاری

جمعہ 22 جولائی 2016 14:54

بھکر۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء) ای ڈی او ایجوکیشن ملک محمد اشرف اعوان نے ڈی ای اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھرکے تمام سکولز انسداد ڈینگی کیلئے ہر جمعہ اور سوموار کو کھولے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم برسات کے پیش نظر بارشوں کے باعث سکولوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے اس لیے پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام پرائمری ،ایلیمنٹری اورہائرسیکنڈری سکولوں کی صفائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ کسی سکول کا سربراہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بغیر سکولوں میں اینٹی ڈینگی سپرے ہر گزنہ کرائے۔

متعلقہ عنوان :