قوت مدافعت میں اضافہ کے لئے تر شاوہ پھلوں کا استعمال نہایت ضروری ہے ، امریکی ماہرین

جمعہ 22 جولائی 2016 15:05

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء) امریکا کے ماہرین نے کہا ہے کہ قوت مدافعت میں اضافہ کے لئے تر شاوہ پھلوں کا استعمال نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوک یونیورسٹی کے شعبہ کارڈیالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تر شاوہ پھلوں کے جوس میں اینٹی آکسیڈنئس پائے جاتے ہیں جو جسم میں دفاغی نظام کو مذید فعال بناتے ہیں اور قوت مدافعت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اینٹی آکسیڈنئس دل کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر روز ایک گلاس تر شاوہ پھلوں کاجوس استعمال کر کے ہر انسان صحت مند رہ سکتا ہے۔