دور جدید کی ٹیکنالوجی نے بچوں کو صحت مند سر گرمیوں سے دور کر دیا ہے، امریکی ماہرین صحت

جمعہ 22 جولائی 2016 15:05

نیویارک ۔ 22 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء) امریکا کے ماہرین صحت کا کہا ہے کہ دور جدید کی ٹیکنالوجی نے بچوں کو صحت مند سر گرمیوں سے دور کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ماہرین صحت کی جانب سے جاری کردہ جدید تحقیقات کے مطابق دور جدید کی ٹیکنالوجی موبائل فون، آئی فون، آئی پیڈ اور کمپیوٹر نے بچوں کی کھیل کے میدان اور دیگر سرگرمیوں کو ختم کر کے رکھ دیا ہے اور بچے گھروں کے ہوکر رہ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آجکل کے بچے زیادہ تر بیماریوں کا شکار رہنے لگے ہیں اور کلاس روم میں بھی دلچسپی نہیں لیتے۔

ان کا کہنا ہے کہ دور جدید کی ٹیکنالوجی سے وجہ سے بچوں کی طبیعت میں زیادہ چڑچڑا پن نظر آنے لگا ہے۔ انھوں نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچوں کو دور جدید کی ٹیکنالوجی سے اگاہی اور سہولت کہ فراہمی کے ساتھ ساتھ اس کے کم سے کم استعمال کا کہیں تاکہ وہ دیگر صحت مند سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکیں۔