محکمہ کو آپریٹو پنجاب اور ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پرمعلو ماتی سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) محکمہ کو آپریٹو پنجاب اور ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پرپی سی ایس آئی آر فیز ٹو کوآپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹی میں ڈینگی کے حوالے سے معلو ماتی سیمینار کا انعقادہوا۔سیمینار میں سیکر ٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان کی خصوصی شرکت جبکہ رجسٹرار نواز گجر،ڈی او سی لاہور سیٹھ محمد اقبال، فرخ حیات پنوں کے علاوہ سیمینار میں تمام طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاو ہ لا ہور کی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کے ممبران و انتظامیہ نے بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

سیکر ٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا ہونگے۔صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔شہر یار سلطان نے کہا کہ صوبے میں جس انداز اور حکمت عملی سے ڈینگی لاروے کو کنٹرول کیا اس پر دنیا بھر کے ماہرین بھی حیر ت ز دہ ہیں۔

ہمارے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کی جن ممالک میں ڈینگی لاروا کی موجودگی بے انتہا ہے و ہاں کی حکومتوں نے ا س سلسلے میں مدد بھی طلب کی ہے۔آخر میں سیکر ٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان ودیگر شرکاء کا ٹاؤن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن کوڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے کے سلسلہ میں کئے جا رہے اقدامات پر اظہار تحسین کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :