فیصل آباد ،گھریلو صارفین کو سپلائی کئے جانے والے پانی سے متعدد موذی امرا ض پھیلنے لگے

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء) واسا فیصل آباد کی طرف سے گھریلو صارفین کو سپلائی کئے جانے والے پانی سے متعدد موذی معرض لاحق ہو گئے ہیں فیصل آباد کے سینکڑوں شہری پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر سرکاری و پرائیویٹ ڈاکٹروں سے علاج کروا رہے ہیں جبکہ واسا صاف پانی کی سپلائی پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے محکمہ واسا صاف پینے گھریلو صارفین کو سپلائی کرنے کی بجائے اپنا تیار شدہ پانی مہنگے داموں کین کے ذریعے عوام میں فروخت میں مصروف ہے آن لائن کو باوثوق ذرائع نے بتایا کہ احتساب بیورو نے واسا کی طرف سے شروع کئے جانے والے میگا پراجیکٹ جس پر اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں نے کروڑوں روپے کی مبینہ طور پر کرپشن ہوئی ہے چنانچہ نیب نے ایم ڈی واسا فیصل آباد زاہد عزیز کو ریکارڈ سمیت 26 کو طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے شہر مختلف کالونیوں اور آبادیوں میں محکمہ واسا نے پانی کے پائپ لائن بچائے تھے بلکہ ان کے ساتھ گٹروں کا پانی مکس ہو کر گھریلو صارفین تک پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے فیصل آباد کے شہری ناقص پانی پینے سے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے واسا کی طرف سے گھریلو صارفین کو پانی سپلائی نہیں کیا جا رہا اور بعض علاقوں میں صرف 24 گھنٹوں میں ایک مرتبہ پانی نصف سے ایک گھنٹہ تک سپلائی کیا جاتا ہے جس سے شہری نہ صرف پریشان ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال وزیر اعلی پنجاب فیصل آباد آمد کے موقع پر عوامی شکایت پر ایم ڈی واسا زاہد عزیز کو معطل کر دیا گیا تھا بعدازاں ممبران اسمبلی اور سیاسی دباؤ کی وجہ سے معطل کئے گئے ایم ڈی کو وزیر اعلی نے اس شرط پر بحال کیا کہ آئندہ شہریوں کو پانی کے مسئلہ پر کوئی مشکلات پیش نہیں ہوں گی ۔

مگر اس کے برعکس فیصل آباد کے شہری صاف پینے کے پانی کی بوند بوند کر ترس رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :