سرکاری محکموں میں انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) حکومتی ہدایت پر تمام سرکاری محکموں میں انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد ہوا۔ محکمہ ریونیو کے زیر اہتمام بھی ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

واک کی قیادت سیکرٹری بور ڈ آف ریونیو لیاقت علی بھٹی نے کی۔واک میں بورڈ آف ریونیو کے تمام افسران ،یونینز کے تمام ممبران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔واک کے شرکاء نے ڈینگی لاروے کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایت پر ہم صفائی ستھرائی کو اپنا نصف ایمان بنا کر تیز تر اقدامات کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :