تمام سرکاری محکموں میں انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:35

لاہور۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) حکومتی ہدایت پر تمام سرکاری محکموں میں انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد ہوا،محکمہ ریونیو کے زیر اہتمام بھی ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا ،واک کی قیادت سیکرٹری بور ڈ آف ریونیو لیاقت علی بھٹی نے کی ،واک میں بورڈ آف ریونیو کے تمام افسران ،یونینز کے تمام ممبران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے،واک کے شرکاء نے ڈینگی لاروے کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کیا-

متعلقہ عنوان :