ڈی سی اوساہیوال کا انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر شہر کی اہم مارکیٹوں،زیر تعمیر دوکانوں ، پلازوں،پارکوں اور کھلی جگہوں کا معائنہ

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:17

چیچہ وطنی ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن آفیسر ساہیوال رضوان نذیر نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے حکومت اور عوام متحد ہیں اور مسلسل باہمی کوششوں سے اس خطر ناک مرض کو پھیلنے سے کامیابی سے روکنا معاشرے کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ضلعی انتظامیہ ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور جس نجی ادارے ،دوکان یا گھر سے ڈینگی لاروا بر آمد ہو گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

انہوں نے یہ بات انسداد ڈینگی ڈے کو موقع پر شہر کی اہم مارکیٹوں ریلوے روڈ ،ہائی سٹریٹ ،جی ٹی روڈ ،پاکپتن چوک ،عارفوالا رود ،مڈھالی روڈ اور جھال روڈ پر تائر شاپس ،زیر تعمیر دوکانوں ، پلازوں ،پارکوں اور کھلی جگہوں کے معائنے کے دوران تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ان تھک کاوشوں سے صوبے میں ڈینگی مچھر کی افزائش کو روک دیا گیا ہے جس سے آبادی کے ایک بڑے حصے کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قومی خدمت میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں اور اپنے گلی، محلے اور گھر کو صاف رکھیں ۔انہوں نے محکمہ صحت ،ماحولیات اور ٹی ایم اے کو بھی ہدایت کی کہ مارکیٹوں اور کھلی جگہوں کا معائنہ جاری رکھا جائے تا کہ برسات کے موسم میں کھڑے پانی میں اس موذی مچھر کی افزائش نہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :