محکمہ صحت کے زیراہتمام ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:17

چیچہ وطنی ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء) محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈینگی بخار سے بچاؤ اور ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے اور عوام میں آگہی اور شعور اجاگر کرنے کیلئے بلدیہ ہال میں ایک سیمینار کا انعقادکیا گیا ۔سیمینار کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن آفیسر ساہیوال رضوان نذیر تھے جبکہ ضلعی حکومت کے دوسرے محکموں کے افسران واہلکاران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر ای ڈی او زراعت اختر علی کمبوہ ،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعد بن سعید ،ڈی ڈی او روڈز اسلم نورانی اور ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر نعیم عطا کے علاوہ دوسرے افسران بھی موجود تھے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عوام پر زور دیا کہ ڈینگی سے ڈرنے کی بجائے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے جس کا واحد حل احتیاطی تدابیر کی پابندی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ڈینگی کی افزائش کو آسانی سے روکا جا سکتا ہے لیکن اس مقصد کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا ۔سیمینار کے اختتام پر عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے آگہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈی سی او ررضوان نذیر نے کی ۔واک بلدیہ ہال سے شروع ہو کر ہائی سٹریٹ سے ہوتی ہوئی جوگ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔واک کے شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر درج تھیں ۔واک کے دوران ڈی سی او رضوان نذیر نے راہگیروں میں آگہی پمفلٹ اور بروشرز بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :