فاطمہ میموریل ہسپتال میں ڈینگی ڈے کی مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد

ہفتہ 23 جولائی 2016 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) فاطمہ میموریل ہسپتال میں ڈینگی ڈے کی مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈینگی ڈے کے موقع پر انفیکشن کنٹرول آفیسرڈاکٹر شہزاد نسیم کا کہنا تھا کہ فاطمہ میموریل ہسپتال نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس بیماری کی روک تھام کی جاسکے اور اس سلسلہ میں جو اقدامات کئے گئے ہیں ان میں عوام الناس اور عملہ کیلئے معلوماتی مواد کی دستیابی اور ہسپتال میں باقاعدگی کے ساتھ مشاہدہ کرنا شامل ہے تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :