پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن28جولائی کو منایا جائے گا

پیر 25 جولائی 2016 11:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن28جولائی کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد جگر کے اس مہلک مرض سے آگاہی ،نقصانات اور اس بچاؤکے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ہیپا ٹائٹس ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے،واک اور مختلف آگہی پروگرام اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت اور مقررین ہیپا ٹائٹس کے مرض کی علامات، نقصانات اور پرہیز و علاج کے متعلق معلومات فراہم کریں گے جبکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہسپتالوں میں معلوماتی لیکچر،پوسٹرز اور ہینڈ بلز کے ذریعے اس موذی مرض سے بچاؤکی ہدایات دی جائیں گی جبکہ خون کے مفت معائنے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پچاس کروڑ افرادہیپا ٹائٹس کے مرض کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد اس مرض سے متاثر ہیں۔ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت جنوبی پنجاب میں ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کے متعلق سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں جگر کے امراض کا پھیلاؤ دیگر شہروں کی نسبت زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :