بھارتی فورسز کی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے مظاہرے پر فائرنگ اور وحشیانہ تشدد ، یاسین ملک سمیت درجنوں کشمیری زخمی ۔یاسین ملک کے بازو اور ایک ٹانگ میں فریکچر ، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل ،ترجمان جے کے ایل ایف

ہفتہ 28 جون 2008 18:07

سرینگر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28جون2008 ) پرشرائین بورڈ کو اراضی کی منتقلی کے خلاف جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مظاہرے پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جے کے ایل ایف کے چیئر مین یاسین ملک سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کی قیادت میں ایک جلوس نکالا گیا جس میں فرنٹ کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جلوس جب ہری سنگھ بائی اسٹریٹ پہنچا تو بھارتی فورسز نے جلوس پر فائرنگ اور لاکھی چارج کیا جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین یاسین ملک سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے جے کے ایل ایف کے ترجمان الطاف حسین کے مطابق جلوس جب ہری سنگھ بائی اسٹریٹ پہنچا تو بھارتی فورسز نے مظاہرین کو گھیرے میں لے کر شدید تشدد کانشانہ بنایا جس سے یاسین ملک کی ایک ٹانگ اورایک بازو میں فریکچر آگیا ہے انہوں نے بتایا کہ مظاہرے میں بھارتی فورسز کے وحشیانہ تشدد سے ہمارے قائد نور اللہ کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے اور وہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جے کے ایل ایف کے ترجمان نے کہا کہ کشمیری رہنماؤں کی جدو جہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بھارت حکومت اورکٹھ پتلی سرکار شرائن فورڈ کو اراضی منتقلی کے فیصلے کو واپس نہیں لیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :