مسحتق مریضوں کے علاج کے لیے مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے کیمپ لگایاجا ئے گا

جمعہ 29 ستمبر 2006 12:34

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 )غریب ناداراور مستحق مریضوں کوعلاج ومعالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے نظام کلینک ڈھوک علی اکبر کری روڈ میں ہفتہ وار کیمپ لگایاجائے گا ڈاکٹرمحمدمنورنے بتایاکہ اس فری کیمپ میں مختلف امراض کے ماہرین ڈاکٹرمریضوں کا مفت طبی معائنہ کریں اور مستحق افراد کو ادویات کی فراہمی کے لیے مخیرحضرات سے تعاون حاصل کیا جائے گا ۔