یورپ میں زیکا وائرس سے متاثرہ پہلے بچے کی پیدائش

منگل 26 جولائی 2016 11:08

میڈرڈ ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء) سپین میں زیکا وائرس سے متاثرہ ایک خاتون نے کم حجم کے سر کے حامل ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ یورپی میڈیا کے مطابق یورپ میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

اس خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک سفر کیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق یہ خاتون لاطینی امریکا میں اس وائرس سے متاثر ہوئیں۔ پیدا ہونے والے بچے کی جنس بھی نہیں بتائی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی صحت ٹھیک ہے، تاہم بچہ پیدائشی طور پر سر کے چھوٹے حجم کا شکار ہے۔واضح رہے کہ زیکا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والاملک برازیل ہے

متعلقہ عنوان :