پیوٹا کے زیر اہتمام ہیلتھ کلب کے قیام کا فیصلہ

منگل 26 جولائی 2016 13:46

پشاور ۔26جولائی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء) پشاور یونویرسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے زیر اہتمام ہیلتھ کلب کا قیام عمل میں لایاجائے گا جبکہ آئندہ ماہ دوریسرچ سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ پیوٹا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت پیوٹا کے صدر ڈاکٹر جمیل احمدچترالی نے ۔ کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ ایم فل الاؤنس کی عدم فراہمی کا معاملہ یونیورسٹی سینیٹ کے اجلاس میں اٹھایاجائیگا۔