ارمڑپایان میں پولیو تددارک کے لیے آگاہی تقریب کا انعقاد

منگل 26 جولائی 2016 13:48

پشاور ۔26جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) پشاور کے نواحی علاقے ارمڑپایان میں پولیو سے آگاہی مہم بارے تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیر جنگلات سید اشتیاق ارمڑخصوصی طورپر مدعو تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیڈ کمیونیکشن ڈاکٹر کامران‘ ڈاکٹر طارق برکی‘ ڈسٹرکٹ ممبر عبدالمالک ‘آریس فوکل مولانا عبدالمالک ‘ مولانا لطف الله ‘یوسی آفیسر اور یوسی ورکر اور علاقہ معززین علاقہ نے حاضرین سے خطاب کیا اور پولیو جیسے موذی مرض پر قابو پانے کیلئے عوام کے تعاون پر زور دیا مولانا عبدالمالک نے عوام پر زور دیاکہ حکومت اس موذی مرض کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور عوام کو علاج کی سہولتیں گھر کی دہلیز پر باہم پہنچارہی ہے عوام کسی کے باتوں میں نہ آئیں اور اپنے بچوں کو بلاجھجک ٹیکے لگوائیں۔

متعلقہ عنوان :