تھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج مزید 4 بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر دم توڑ گئے

رواں ماہ غذائی قلت سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 38 ہوگئی

منگل 26 جولائی 2016 14:05

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) تھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج مزید 4 بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر دم توڑ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول ہسپتال میں زیر علاج مزید 4 بچے دم توڑ گئے ہیں ‘ یہ چاروں بچے غذائی قلت کا شکار تھے۔

(جاری ہے)

زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں میں 5 روز کا اویس، 18 ماہ کی سفیت، 8 روزہ جتیش میگھواڑ اور 5 روزہ لطف علی شامل ہیں۔ رواں ماہ غذائی قلت سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران تھر میں قحط سالی، غذائی قلت، وبائی امراض اور موسمی بیامریوں کا شکار ہوکر اب تک ایک زہار سے زائد بچے دم توڑ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :