موسم برسات کے دوران گیسٹرو ، ہیضہ اور یرقان جیسی مہلک امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہدایت

منگل 26 جولائی 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) ماہرین صحت نے موسم برسات کے دوران گیسٹرو (اسہال)، ہیضہ اور یرقان جیسی مہلک امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام الناس سے فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا کہ بارشوں کے دوران پانی کو اچھی طرح ابال کر پینے کیلئے استعمال کیا جائے، کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھو لئے جائیں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھا جائے، باسی و گلے سڑے اور کچے پھل و سبزیاں، کھلے مشروبات، رنگ دار گولے و قلفی اور دیگر غیر معیاری بازاری اشیاء کھانے سے گریز کیا جائے اور گھر کے اندرونی و بیرونی ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسہال کی صورت میں نمکول کا کثرت سے استعمال کیا جائے، دستوں کی صورت میں نرم غذا کھانے، پینے والی اشیاء کے زیادہ استعمال سمیت فوری طور پرقریبی ماہر طب و کوالیفائیڈ میڈیکل افسر سے رابطہ کیا جائے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :