کینسر کے خلاف سرگرم برطانوی خاتون ڈاکٹر خود اس کا شکار ہوگئی

ڈاکٹر کیٹی گرینجر نے انسداد کینسر کے لئے لاکھوں ڈالرعطیات بھی جمع کیے تھے،برطانوی اخبار

بدھ 27 جولائی 2016 11:38

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) برطانیہ میں کینسر کے خلاف سرگرم ایک خاتون ڈاکٹر خود بھی پانچ سال تک اسی موذی مرض سے لڑتے ہوئے موت سے ہمکنار ہوگئی۔عرب ٹی وی کے مطابق برطانیہ کی ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر کیٹی گرینجر کو اس وقت عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی جب اس نے کینسر جیسے موذی مرض کی روک تھام کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی۔

اس مہم کے دوران انہوں نے اڑھائی لاکھ آسٹریلوی پانڈی یعنی ساڑھے تین لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی عطیات جمع کیے تھے۔ 2011 کو وہ خود بھی 29 سال کی عمر میں ایک نادر نوعیت کے کینسر میں مبتلا ہوئیں اور پانچ سال تک اس مرض سے لڑتے اور دوسرے مریضوں کو بچانے کی کوششیں کرتے ہوئے آخر کار اس بیماری کے ہاتھوں شکست کھا گئی۔ ڈاکٹر گرینجر کی خدمات اور ان کی کینسر کے خلاف مساعی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق آنجہانی ڈاکٹر گرینجر اور ان کے شوہر کریس بینٹن نیشمالی انگلینڈ میں کینسر کے مرض کے علاج کیلیے ایک طبی مرکز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس مرکز کے لیے انہوں نے 50 ہزار آسٹریلوی پانڈز جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا مگر وہ یہ دیکھ حیران رہ گئے تھے کہ وہ پچاس ہزار پانڈز کے بجائے اڑھائی لاکھ پانڈز جمع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ڈاکٹر گرینجر کے شوہر کا کہنا تھا کہ ان کی شادی 11 سال قبل ہوئی تھی۔ ڈاکٹر گرینجر کو پانچ سال پہلے کینسر کا مرض لاحق ہوا توانہوں نے اپنی زندگی کینسر کے انسداد کے لیے وقف کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :