ہنڈوراس میں زیکا وائرس کے آٹھ نئے کیس

بدھ 27 جولائی 2016 13:40

ٹیگوسی گالپا۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) ہنڈوراس کے صحت کے حکام نے بتایا کہ بدھ کویہاں زیکا وائرس کے آٹھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

حمل کے دوران زیکا وائرس میں مبتلا خواتین کے 8 نوزائیدہ بچوں میں (مائیکرو سیفالی) زیکا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔ہنڈوراس کے وزیر صحت یولانی بیٹرس نے صحافیوں کو بتایا کہ مائکرو سیفالی کے6 کیسز جنوبی ہنڈوراس میں سامنے آئے ہیں، ایک کیس السلواڈور کی سرحد کے قریب اور ایک دارالحکومت میں سامنے آیا ہے۔