ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن آفس ا قبال ٹاؤن میں جوائنٹ رجسٹرار نثار زیدی کی سربراہی میں انسداد ڈینگی ا جلا س

بدھ 27 جولائی 2016 14:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) صفائی نصف ایمان کو اپنا موٹو بنا کر ہم ڈینگی وبا پر ہمیشہ کے لئے قابو پا سکتے ہیں،اس سلسلے میں عوام کی کاوشیں رنگ لا سکتی ہیں اور ڈینگی لاروا کی افزائش پر کنٹرول پایا جا سکتا ہے۔ اس امر کا اظہار انسداد ڈینگی ا جلا س منعقدہ ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن آفس ا قبال ٹاؤن میں جوائنٹ رجسٹرار نثار زیدی کی سربراہی میں منعقد اجلاس میں کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ا قبال ٹاؤن کی 19یونین کونسلوں میں انڈور سپاٹس اورکنٹینرز کو چیک کیا گیاجبکہ آؤٹ ڈو رمقامات اورکنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں بھی لاروا پایا گیا کو فوری تلف کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز برسات کے دوران جمع ہونے والے برساتی پانی کے نکاس کے لئے تمام انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں جبکہ گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :