ایران ،سات منزلہ عمارت زمین بوس،3 افراد ہلاک

منگل 1 جولائی 2008 04:27

تہران(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جولائی2008 ) ایران میں سات منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ایرانی حکام کے مطابق واقعہ دارالحکومت تہران میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثہ کے وقت عمارت کے اندر بیس ورکرز موجود تھے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔امدادی کارکنان متاثرین کو ملبے سے نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔ عمارت کے ملبے سے تین لاشوں کو نکال دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :