وزن گھٹانا سرطان سے بچاو میں معاون ہے ، امریکی ماہرین

بدھ 27 جولائی 2016 15:03

لاس اینجلس ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) امریکی ماہرین نے وزن گھٹانے کو سرطان سے بچاو میں معاون قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

امریکی کیلیفورنیا یونیورسٹی سان فرانسسکو کے شعبہ آن کالوجی کے ماہرین کے مطابق جو لوگ متوازن غذا کھاتے ہیں ،بسیار خوری سے پرہیز کرتے ہیں اور روزانہ ورزش کا بھی معمول بناتے ہیں،ایسے لوگوں کو سرطان کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں،ایسے لوگ دوسروں کی نسبت خوش،پراعتماد اور ہشاش بشاش بھی رہتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مندانہ طرز زندگی اپنا کر سرطان اور دیگر مہلک امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔