زیکا وائرس سے متاثرہ چوہے کے جسم میں اینٹی باڈیز کی شناخت

جمعرات 28 جولائی 2016 14:04

واشنگٹن ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی۔2016ء) امریکی ماہرین نے زیکا وائرس سے متاثرہ چوہے کے جسم میں اینٹی باڈیز کی شناخت کر لی جو کہ ویکسن کی تیاری میں اہم ہو سکتی ہے۔سینٹ لوئس میں واقع واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے ماہرین نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک چوہے کو زیکا وائرس سے متاثر کیا ۔

(جاری ہے)

جس کے مدافعتی نظام کے باعث 6 اینٹی باڈیز پیدا ہوئے جن میں سے 4 چوہے کے خلیوں میں زیکا وائرس کا دفاع کرنے کے قابل تھے۔اس تحقیق پروفیسر ڈیوڈ فریمونٹ نے کہا ہے کہ یقینی طور پر یہ اینٹی باڈیز افریقہ،ایشیا اورامریکا میں زیکا وائرس کو بے اثر کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔واضح رہے کہ زیکا وائرس سے نمٹنے کا کوئی مخصوص علاج موجود نہیں ہے۔