ناک میں موجود جراثیم سے نئی اینٹی بایوٹک دریافت کرلی گئی

پہلے تمام طرح کی اینٹی بایوٹک دواوٴں کی دریافت مٹی میں پائے جانے والے بیکٹریا سے ہوئی تھی ‘ حکام جرمنی میں یونیورسٹی آف ٹوبینجن کی ٹیم نے انسانی جسم کا ہی تجزیہ شروع کیا ہے

جمعرات 28 جولائی 2016 14:24

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انسانی ناک میں پائے جانے والے ان بیکٹیریاز کے تجزیے سے اینٹی بائیوٹک ادویات کی ایک نئی قسم دریافت کی گئی ہے جو آپس میں برسرِپیکار رہتے ہیں۔سائنسی رسالے نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس کے نتیجے میں لگڈن نامی جو دوا تیار ہوگی اس سے سپر بگ انفکشنز کا علاج ممکن ہو سکے گا ‘آخری مرتبہ مریضوں کو فراہمی کے مرحلے تک پہنچنے والی اس طرح کی نئی قسم کی کوئی دوا 1980 کی دہائی میں ہی دریافت ہوئی تھی ‘اس طرح کی کوئی بھی نئی دو اس سے قبل سنہ 1980 میں مریضوں تک پہنچی تھی اس کے بعد سے اس زمرے میں کوئی دوا تیار نہیں ہوئی۔

اس سے قبل تقریباً تمام طرح کی اینٹی بایوٹک دواوٴں کی دریافت مٹی میں پائے جانے والے بیکٹریا سے ہوئی تھی تاہم جرمنی میں یونیورسٹی آف ٹوبینجن کی ٹیم نے اس کے لیے انسانی جسم کا ہی تجزیہ شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن محققین کے مطابق انسانی جسم نئی دواوٴں کی تیاری کا وہ اہم ماخذ ہے جسے اب تک پوری طرح سے کھنگالا نہیں گیا ‘یوں تو ہمارا جسم کوئی میدان جنگ نہیں لگتا ہے تاہم اگر باریکی سے دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ جسم میں پائے جانے والے مختلف طرح کے جرثومے خوراک اور اپنی جگہ حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے برسرپیکار رہتے ہیں ‘اپنی بقا کیلئے وہ جو ایک طویل وقت سے ہتھیار استعمال کرتے رہے ہیں ان میں سے اینٹی بایوٹک بھی ہے۔

انسانوں کی ناک میں جو جرثومے سب سے زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں ان میں سے دو سٹیفائیلوکس اور ایم آر ایس اے بہت اہم ہیں۔ تقریبا 30 فیصد لوگوں کی ناک میں یہ بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ اگر کسی کے نتھنوں میں مخالف بگ سٹیفائیلوکس لگڈنس ہے تو پھر دوسرا اس کا حریف بیکٹیریا ایس اوریئس نہیں ہوگا۔ اسی طریقے کے مطابق محققین کی ٹیم نے کئی طرح کے بیکٹیریوں کا استعمال کرکے دریافت کیا کہ بگز یا جرثومے اپنی جین تبدیل کر کے دوسرے سے کس طرح لڑتے رہتے ہیں اور ناک کے بالوں کے اندر زندہ رہتے ہیں اسی طریقہ کار سے انھوں نے آخر میں اس اہم جین کو تلاش کر لیا جس میں ایک نئی اینٹی بائیوٹک دوا تیار کرنے کی ہدایات تھیں، انھوں نے اس کا نام لگڈن رکھا۔

اس کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کیا گیا ریسرچ ٹیم میں شامل ڈاکٹر برن ہارڈ کزمر کے مطابق بعض جانورں میں تو مکمل طور پر اس طرح صاف ہوئے کہ ان میں ایک بھی بیکٹیریا باقی نہیں بچا ‘بعض میں کم ہوئے لیکن اب بھی ان میں کچھ اثرات باقی تھے۔

متعلقہ عنوان :