عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متوسط طبقے نے آمدورفت کا سستا زریعہ ،سائیکل کا استعمال شروع کر دیا

بدھ 2 جولائی 2008 11:30

کولمبیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 2جولائی 2008ء)عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متوسط طبقے نے آمدورفت کے لئے سستے زرایع کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔کولمبیا کے دارلحکومت بوگوٹا میں سائیکل کے استعمال میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ جس سے فضائی اور صوتی آلودگی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

حکومت سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی اور بڑی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کے لیے سڑکوں پر خصوصی راہداری کے تعمیر اتی منصونے پر کام کر رہی ہے ۔

سائیکل سواروں کی سہولت کے لئے بنایا جانے والا جدید نظام دنیا کا پانچواں کشادہ نظام ہے ۔اس منصوبے کے تحت سڑکوں کو دو سو اڑسٹھ کلو میٹر تک کشادہ کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر کام جاری ہے ۔پہاڑوں سے گیہرے شہر۔۔ بوگوٹا میں ہر آٹھ میں سے ایک شخص کے پاس گاڑی ہے ۔ماہرین ماحولیات سمیت عام شہریوں کا ماننا ہے کہ سائیکل کاا ستعمال نہ صرف موحولیات کے لیے بہتر ہے بلکہ اس سے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔