محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے لودھراں اور بہاولپورکے اضلاع میں چیک پوسٹیں قائم
ڈائریکٹرجنرل (ریسرچ)کی سربراہی میں ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور کی خصوصی ٹیمیں ضلع لودھراں روانہ
جمعہ 29 جولائی 2016 21:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے شہریوں کو کانگو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے صوبہ پنجاب کے اضلاع لودھراں اوربہاولپورمیں پکٹس(چیک پوسٹیں) قائم کر دی ہیں۔ڈسڑکٹ لائیوسٹاک آفیسرلودھراں اوربہاولپور کاعملہ مختلف شفٹوں میں ان قائم کردہ چیک پوسٹوں پر دوسرے صوبوں اورمختلف اضلاع سے آنے والے جانوروں کابغورمعائنہ کیاجارہاہے اورچچڑیوں سے متاثرہ جانوروں کو مؤثر سپرے کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
ضلع لودھراں میں محکمہ صحت کی طرف سے کانگووائرس کی تصدیق کے بعد نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے دونوں اضلاع میں مؤثر چچڑیوں کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایات جاری کیں اس ضمن میں ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہورسے خصوصی ٹیم ضلع لودھراں روانہ ہوچکی ہے جومتاثرہ علاقے میں نمونہ جات حاصل کرکے تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ لوکل ویٹرنری ڈاکٹرز کی ٹیموں کو ہدایات بھی جاری کریں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.