فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے تمام عازمین حج کیلئے جسمانی طور پر صحت مند ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش لازمی ہوگا ، وزارت حج

بدھ 2 جولائی 2008 17:27

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02جولائی2008 ) وزارت حج نے کہا ہے کہ رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے تمام عازمین حج کے لئے جسمانی طور پر صحت مند ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش لازمی ہوگا‘صرف مستند ڈاکٹروں کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ ہی قابل قبول ہوگا-حج درخواست فارم جمع کروانے کے لئے نادرا کا جاری کردہ اصل شناختی کارڈ پیش کرنا لازمی ہو گا ‘اس کے بغیر درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی- بدھ کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ حج سکیم کے تحت جانے والے حجاج کرام کو زرمبادلہ ٹریولر چیکوں کی بجائے سعودی ریالوں کی شکل میں دیا جائے گا - یہ فیصلہ سعودی عرب میں حاجیوں کو ٹریولر چیک کیش کروانے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے -حنفی وسلفی مسلک سے تعلق رکھنے والی خواتین صرف شرعی محرم کے ہمراہ ہی سفر حج پر روانہ ہو سکیں گی‘ اس سلسلے میں غلط بیانی کرنے والوں کے فارم مسترد کردئے جائیں گے -ایک خاندان کے تمام افراد ایک بینک میں ہی فارم جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ مردوخواتین کے گئے 3*4سائز کی 8،8تصاویز ضروری ہوں گی۔گزشتہ مسلسل دو سال کے دوران گورنمنٹ حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب نہ ہونے والے درخواست گزار اس سال قرعہ اندازی سے مستثنی ہوں گے-اس سلسلے میں وہ اپنے علاقے کے شیڈولڈ بینکوں میں درخواست جمع کراکر گزشتہ دو سالوں کی جمع کرائی گئی درخواستوں کی رسید کی کاپی اور موجودہ درخواست کی کاپی کے ذریعے براہ راست وزارت مذہبی امور اسلام آباد یا اپنے علاقے کے حاجی کیمپ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :