اقبال ٹاؤن لاہور میں 134مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جسے موقع پر فوری تلف کر دیا گیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:34

لاہور۔30 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی۔2016ء) انسدادڈینگی کمیٹی اقبال ٹاؤن کا اجلاس جوائنٹ رجسٹرارکو آپریٹو نثار زیدی کی سربراہی میں منعقد ہوا،اجلاس کو بتایا گیا کہ ا قبال ٹاؤن کی 19یونین کونسلوں میں 17234 انڈور سپاٹس اور 42194کنٹینرز کو چیک کیا گیاجبکہ 2433 آؤٹ ڈو رمقامات اور 4424 کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا، 134مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جسے موقع پر فوری تلف کر دیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز برسات کے دوران جمع ہونے والے برساتی پانی کے نکاس کیلئے تمام انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں جبکہ گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے، صفائی نصف ایمان کو اپنا موٹو بنا کر ہم ڈینگی وبا ء پر ہمیشہ کیلئے قابو پا سکتے ہیں،اس سلسلے میں عوام کی کاوشیں رنگ لا سکتی ہیں اور ڈینگی لاروا کی افزائش پر کنٹرول پایا جا سکتا ہے،انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کے اینٹی ڈینگی انتظامات کا معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :