امریکا میں زیکا وائرس کے خطرات میں اضافہ

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:41

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی۔2016ء)امریکی ریاست فلوریڈا میں زیکا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 مریضوں کے بارے میں شک ہے کہ شائد امریکا میں ہی مچھروں کے کاٹے جانے سے وہ اس وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکا میں زیکا وائرس کے خطرات بڑھ گئے ہیں ،ریاست فلوریڈا میں زیکا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 مریضوں کے بارے میں شک ہے کہ شائد امریکا میں ہی مچھروں کے کاٹے جانے سے وہ اس وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

ابھی تک امریکا میں اس بیماری کے کل 1600 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں لیکن ان سبھی کے بارے میں خیال ہے کہ انہیں یہ بیماری بیرون ملک سفر کے دوران لاحق ہوئی تھی۔ حکام نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ میامی کے ایک شمالی علاقے کے مچھروں میں یہ وائرس پنپ رہا ہے۔